آصف یٰسین لانگو نے بلوچستان کے سیاسی رہنماء نواز ثناء اللہ خان کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں حالات انتہائی خراب ہو رہے ہیں
Posted on April 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جعفرآباد : معروف نوجوان کالم نویس و رکن کالمسٹ کونسل آف پاکستان آصف یٰسین لانگو نے بلوچستان کے سیاسی وقبائلی رہنماء نواز ثناء اللہ خان زہری کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں حالات انتہائی خراب ہو رہے ہیں حکمرانوں کی غفلت نے بلوچستان میں بد امنی کی آگ لگادی ہے جس کی زمہ داری زرداری لیگ اور سابق حکومت ہے جس کی لاپروائیاں بلوچستان میں موجودہ حالات کے زمہ دار ی عائد ہوتی ہے ،بلوچستان میں کسی کی جان کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کے بیٹے ، بھتیجے، بھائی جان بحق ہونے کی سخت الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے لئے سیاسی و قبائلی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ان کے عزائم میں رکاوٹ پید کر رہے ہیں ۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جو عوام و سیاسی اور قبائلی افراد کو تحفظ فراہم کر ے مگر اپنی دفاع کرنے والے حکمرانوں کا دن گنے جا چکے ہیں۔