کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن فون کرکے سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔
الطاف حسین نے بھی آصف زرداری کودونوں جماعتوں کے مابین مفاہمت پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماوٴں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک ، مثبت اور پاکستان خصوصاً سندھ کے مفادمیں قرار دیا۔
دونوں رہنماوٴں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتیں ، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن واستحکام ،ترقی وخوشحالی اور صوبہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔
الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ ہمارے درمیان پھرکوئی بدگمانی نہ پیداہو اور دوستی اور مفاہمت کایہ سفرہم کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھائیں اور بہتراندازمیں کام کریں۔