دادو (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ ہم پر تنقید کرنے والے اب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آصف زرداری نے کتنے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اوران ہی کی سیاسی بصیرت نے ملک میں افہام وتفہیم کی سیاست کو فروغ دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے مشکل حالات میں حکومت کی لیکن ان کی سیاسی بصیرت نےملک میں افہام و تفہیم کی سیاست کو فروغ دیا اور اب ہم پر تنقید کرنے والے بھی خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آصف زرداری نے کتنے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جلسوں میں لوگ خود آتے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ گونگے بہرے اور غافل نہیں، 18 اکتوبر کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ بلال بھٹوزرداری کی سکیورٹی کے لئے بھی تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔