کراچی (جیوڈیسک) آصف علی زرداری اور شجاعت حسین کے درمیان فون پر ہونے والے رابطے میں پنجاب اور بلوچستان میں سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
مسلم لیگ قائد اعظم جو کہ پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین کو سینٹ کا انتخاب لڑانا چاہتی ہے اس کے لئے پیپلزپارٹی کے تعاون کی طلبگار ہے جبکہ پیپلز پارٹی سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کو بلوچستان سے دوبارہ الیکشن لڑانا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے ٹیلی فونک رابطے کے بعد مزید مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔