اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ 24 جون تک موخر کر دیا گیا ہے۔ تاہم آصف علی زرداری کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث نہ سنایا جا سکا۔ بریت کی دونوں درخواستوں پر 24 جون کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
عدالت نے آصف علی زرداری کو کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 24 جون کو ہی پیش ہونے کو حکم دیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے ایس جی ایس ریفرنس میں گواہوں کو 24 جون کو ہی طلب کیا ہے۔گزشتہ سماعت پرعدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی ہے۔