لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہو گا، آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کل احتجاج 12 بجے شروع ہوگا اور اس کے 2 سیشنزہوں گے، کل فیصلہ کن احتجاج شروع ہونے جا رہا ہے۔
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب ہم استعفے مانگ نہیں رہے بلکہ ان کو دینے ہوں گے، کل سے شروع ہونے والے احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا سلطنت شریفیہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا۔
احتجاج آئین، جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہوگا، کبھی آئین توڑنے کا نہیں سوچ سکتے، ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، کل جو ہوگا وہ سب دیکھ لیں گے۔