کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے سیاسی بحران کے حل کے لئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی رحمان ملک کریں گے۔
آصف علی زرداری کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹر رحمان ملک، فریال تالپور، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، نثار کھوڑو، امتیاز صفدر وڑائچ، جاوید وڑائچ، ندیم افضل چن، خانزادہ خان، فیصل کریم کنڈی، سینیٹر صابر بلوچ اور سینیٹر فتح محمد حسنی شامل ہیں۔
سیاسی بحران کے حل کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے گی تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کو ختم کیا جاسکے۔