کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور سندھ کے صوبائی وزرا کو دبئی طلب کرلیا ہے۔
آصف زرداری نے فریال تالپور، فاروق ایچ نائیک، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے، قائم علی شاہ اور فاروق ایچ نائیک کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر رہنما اور وزیر بھی اگلی دستیاب پرواز سے دبئی پہنچ جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر ملاقات کے دوران آصف زرداری کو ان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری، کراچی آپریشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صورت حال سے تفصیلی آگاہ کریں گے۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں اور عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سے متعلق صلح مشورہ بھی کیا جائے گا۔