اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک اور آزمائش۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا صدر بننے پر بھی قانونی تنازعہ سامنے آ گیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ایک وقت میں دو جماعتوں کا عہدیدار نہیں ہو سکتا۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت ایسا ممکن نہیں۔
آصف علی زرداری اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا صدر رہنے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کا عہدہ چھوڑنا ہو گا۔