آصف زرداری کی کوششیں تیز، عمران اور سراج الحق کو ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال

Asif Zardari, Imran Khan,Siraj ul Haq

Asif Zardari, Imran Khan,Siraj ul Haq

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے سابق صدر آصف زرداری نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو ٹیلی فون، آصف زرداری نے عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔

اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سابق صدر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور شیخ رشید سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ سابق صدر نے تینوں رہنماؤں سے ملک میں جاری سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب آصف زرداری نے عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ کمیٹیوں میں خورشید شاہ، قمرالزمان کائرہ، رحمان ملک ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی شامل ہوں گے۔