معاون خصوصی عاصم باجوہ کی عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور

 Asim Bajwa

Asim Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا اور ہم نے ان کے جواب کا جائزہ لیا ہے، اگر آئندہ ان پر کوئی الزامات لگتا ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیجا جائے گا۔