مانگا پولیس اسٹیشن اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی
Posted on February 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مانگا منڈی (حکیم فریاد افضل رانا)پولیس اسٹیشن مانگا منڈی اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی ،کاغذات چیکنگ کے نام پر پرائیویٹ پبلک سروس ،لوڈڈ گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکل والوں سے کاغذات کی چیکنگ کے نام پر بھتہ وصولی کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے ۔سب انسپکٹر کی نگرانی میں عملے نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔
اگر بھتہ نہ دیا جائے تو گھنٹوں کھڑے کر کے عزت نفس مجروح کی جاتی ہے اور طرح طرح کے سوالات پوچھ کر پریشان کیا جاتاہے۔ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کوئی لیڈیز سوار ہو تو ان کی تو چاندی ہو جاتی ہے۔
سوار بیچارہ مجبورا 500 بھتہ دینے میں ہی اپنی عافیت سمجھتاہے اگر نہ دے تو ایسے سوالات کیے جاتے ہیں کہ شرم سے آنکھیں جھک جاتی ہیں اور آدمی تو پانی پانی ہوجاتا ہے ۔عوام نے اعلی حکام سے ان کرپٹ اہلکاوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔