تجھ سے مانگتا ہوں
Posted on December 11, 2015 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
تیرے در کا فقیر ہوں مولیٰ تُجھ سے مانگتا ہوں
گہنگار ہوں خطاکار ہوں اپنی رحمتوں سے نواز دے
میرے مولیٰ تُجھے رحمان کہتے ہیں رحیم کہتے ہیں
اپنی رحیمی کا صدقہ رحمان کی عطائوں سے نواز دے
ظاہر میں باطن میں تُوہے انسان کے دل میں تُو ہے
میرے مولیٰ اس دلِ نادان کو بھی اپنے کرم سے نواز دے
ہم بھکاری ہیں منگتے ہیں بڑے پریشان حال ہیں
تیری بارگاہ میں سجدہ ریز ہیںمیرے مولیٰ نواز دے
ایک گہنگار یاسر بھی ہے مولیٰ تیرے کرم کا طالبگار
اس جیسے سب گہنگاروںکو اپنی رحمتوں سے نواز دے
Yasir Rafique
تحریر : یاسر رفیق
yasirrafique985@gmail.com