اسلم اعوان بار بار اعدادوشمارمیں تبدیلی اور اضافی بجٹ کے حصول سے اجتناب کیا جائے،صوبائی وزیر پنجابترقیاتی کو سکیموں قبل از وقت مکمل کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اجلاس سیخطاب

لاہور(پی پی سی) صوبائی وزیر ہائوسنگ تعمیرات ومواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لگاتے وقت انجینئرز جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ بار بار اعدادوشمار تبدیل اور اضافی بجٹ حاصل کرنے سے اجتناب کریں اور نامکمل کام ہر گز نہ چھوڑے جائیں۔ وقت مقررہ یا قبل از وقت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں تمام متعلقہ محکموںکے سربراہان سے ان کے محکموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ محکمہ تعمیرات وموصلات اربن ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہائوسنگ میں خالی اسامیوں کی فہرست سات یوم کے اندر انہیں پیش کی جائے تاکہ اہلکاران کی تعیناتی کے لئے حکومت سے اجازت حاصل کی جائے۔تنویر اسلم اعوان نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ میں سے اہم شعبہ آرکیٹیکٹ کا ہے۔

اس لئے اس شعبہ کی ترقی واصلاح کے لئے تجاویز فوری پیش کی جائیں تاکہ نمایاں مثبت تبدیلی کے ساتھ تعمیراتی سکیموں میں جدت پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ ختم کرکے اپنی اپنی ذمہ داریاںپوری کریں۔انہوں نے کہا کہ کم سے کم دستیاب وسائل میں ہمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تعمیر وکوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ تنویر اسلم نے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی مکمل بریفنگ کے ساتھ پوری تیاری کرکے میٹنگ میں آیا کریں تاکہ مسائل کے حل میںمتفقہ طور پر تعاون کیا جا سکے۔ اجلاس میں ایم ڈی میٹروبس سبطین، اے سی ایس سہیل عامر، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سیکرٹری ہائوسنگ وسیم مختار،ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ، نبیل اعوان، کرامت اللہ چوہدری کے علاوہ دیگر متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔