ڈنگہ کی خبریں 21/12/2013

ڈنگہ : میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور انہیں دیار غیر میں رول ماڈل سمجھاجاتا ہے،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف زمیندار،صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ، چیئر مین پاک نیدر لیڈر فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحیداکرم آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکا لنے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہے اور ترقی و خوشحالی والے خودمختار پاکستان کی منزل کا حصول اب زیادہ دور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو لاحق سنگین مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اورجامع پالیسیاں مرتب کررہی ہے، ۔چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا کونہ کونہ تعمیرکرے گی۔ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ (ن) کی برابری نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست کا مقصد و محور صرف اورصرف پاکستانی عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، توانائی بحران، مہنگائی اور دیگر مسائل کے خاتمہ کا پختہ عزم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور انہیں دیار غیر میں رول ماڈل سمجھاجاتا ہے۔
————————–
————————
ڈنگہ : ہمارا ملک اس وقت محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، چوہدری اسلم وسن آف یوکے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن یو کے چوہدری اسلم وسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ ہمارا ملک اس وقت محاز آرائی کا متحمل نہیںہو سکتا وزیر اعظم میاں نواز شریف عوامی خدمت کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں میاں نواز شریف نے انتقامی سیاست کی بجائے افہام وتفہیم کو فروغ دیا ہے ایک بیان میںانہوں نے کہا اوراپنے اقتدار کو مخالفین کو دبانے کی بجائے ملک وقوم کی خوشحالی و ترقی کے لئے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ویژن روشن پاکستان ہے، ان کی پوری توجہ اس وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے جس کے لئے وہ انتھک محنت کر رہے ہیں امید ہے کہ مسلم لیگ ن کچھ عرصہ میں تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی میاں نواز شریف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی ملک و قوم کے لئے خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
————————–
————————
ڈنگہ :دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں علماء کرام کا قتل اور حالیہ دھماکے شیعہ سنی فساد کرانے کی گہری سازش ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں علماء کرام کا قتل اور حالیہ دھماکے شیعہ سنی فساد کرانے کی گہری سازش ہے،انہوں نے کہا کہ بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل کرنے والے مسلمان ہر گز نہیں ہو سکتے،دہشت گرد دین اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں انہیں کسی رشتے کی بھی کوئی تمیز نہیں بے گناہ انسانوں کے چیتھڑے اڑانے والوں کی زہریلی سوچ انہیں سیدھا جہنم لے جائیگی،ملک سے دہشت گردی تخریب کاری کے خاتمہ کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتیں ہر قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔
————————–
————————
ڈنگہ : ہمارے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد انکے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور حلقہ پی پی113سے چھٹی بار منتخب ہونے والے ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے ہمارے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد انکے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی113میں تعلیم صحت مواصلات سمیت دیگر شعبہ جات کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہماری پہچان بن چکے ہیں،ان کا تعارف کرانے کی ہر گز ضرورت نہیں،سول ہسپتال ڈنگہ پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شروع ہوئی جس کی تکمیل آخری مراحل میں انشاء اللہ جلد اسے عوام کیلئے کھول دیاجائے گا،حلقہ بھر میں تعلیمی اداروںاور شہر میں ڈگری کالجز کے قیام سے علاقہ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گیا ہے،ایک وقت تھا جب ہمیں سکولوں میں سٹاف نہیں ملتا تھا اب الحمد اللہ ان اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے ماسٹر ڈگری ہولڈر کے ہاتھوں میں ماسٹر لیول کی ڈگریاں ہیں
————————–
————————
ڈنگہ :جمشیدکالونی کی مغل برادری نے سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ عوام کے محبوب اور ہر دل عزیز راہنما میاںمحمد اسلم کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(نامہ نگار)جمشیدکالونی کی مغل برادری نے سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ عوام کے محبوب اور ہر دل عزیز راہنما میاںمحمد اسلم کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا، محمد ابراہیم مغل،احمد مغل کی رہائش گاہ پر میاں محمد اسلم کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ و میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر3سے امیدوار میاں محمد اسلم اپنے معتمد خاص میاں محمد اشرف،میاں خادم حسین،میاں فتح محمد،میاں عطاء محمد،چوہدری خضر پسوال،میاں بشیر احمد،محمد نواز مغل،محمد یوسف مغل کے ہمراہ ابراہیم مغل،احمد مغل کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے ان کاوالہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،میاںمحمد اسلم کی حمایت میں جمشید کالونی میں منعقدہ اکٹھ میںمحمد اشرف مغل،محمد ابراہیم مغل،احمد مغل،محمد یوسف مغل،نذر محمد مغل،محمدنواز مغل،نذیر مغل،شاہد احمد مغل،آفتاب مغل،ممتاز مغل،شہباز مغل،نثار احمد مغل،عبدالرحمان،غلام عباس،قمر عباس مغل،اویس ابراہیم مغل ،علی ابراہیم مغل،یوسف اسماعیل مغل،جاوید مغل،پرویز مغل،تبسم عارف،شہذیب عارف قاسم،عارف عمران،سلیمان عرفان نے شرکت کی اور میاں محمد اسلم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
————————–
————————
ڈنگہ : ہم جمشید کالونی کی مغل برادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا،میاںمحمد اسلم،میاں خادم حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر3سے کونسلر کے امیدوار میاں محمد اسلم اور ان کے بھائی میاں خادم حسین نے کہا ہے کہ ہم جمشید کالونی کی مغل برادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جمشید کالونی کی عوام نے ہمیشہ ہم پر اظہار اعتماد کیا جس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں،انشاء اللہ ماضی کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور انکی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے خدمت خلق کریں گے۔
————————–
————————
ڈنگہ :خواجہ خرم شہزاد،خواجہ حسن شہزاد کے بھائی خواجہ عبدالخالق کے فرزند ارجمند خواجہ ارسلان احمد شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خواجہ خرم شہزاد،خواجہ حسن شہزاد کے بھائی خواجہ عبدالخالق کے فرزند ارجمند خواجہ ارسلان احمد شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی تفصیل کے مطابق خواجہ ارسلان احمد کی شادی اور دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری محمد عثمان اسلم،حاجی شاہد محمود بٹ،حاجی محمد نواز،لیاقت قریشی،امجد پرویز،چوہدری شہریار اسلم،اعجاز مغل،مبین خاور بسوی،خالد سہیل بلو،حاجی یونس ڈار،بائو نوید احمد،شریف چشتی،حکیم امجد،بائو افضل،مطلوب بٹ،اکرم پپو،صہیب اعظمڈار سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
————————–
————————
ڈنگہ :انجمن صدائے مدینہ ڈنگہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث26دسمبر بروز جمعرات کو جامع مسجد گلزار مدینہ میں منعقد ہو گا
ڈنگہ(محمد بلا ل احمد بٹ)انجمن صدائے مدینہ کے عہدیداران قاری محمد یعقوب نقشبندی ،وسیم علی چشتی،رجب علی چشتی ،اعجاز مغل ،قاری محمد اشرف نقشبندی کی سرکردگی میں انجمن صدائے مدینہ ڈنگہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث26دسمبر بروز جمعرات کو جامع مسجد گلزار مدینہ میں منعقد ہو گاآستانہ عالیہ بائولی شریف کے سجادہ نشین اور ممتاز مذہبی سکالر علامہ صاحبزادہ مولانا غلام بشیر نقشبندی”نظر کی پاکیزگی”کے موضع پر ایمان افروز خطاب ذیشان فرمائیں گے
————————–
————————
ڈنگہ :گودوانہ فیملی کی سرکردہ اور معتبر شخصیت میاں عطاء محمد اپنے کاروباری سلسلہ میں گذشتہ روز متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گودوانہ فیملی کی سرکردہ اور معتبر شخصیت میاں عطاء محمد اپنے کاروباری سلسلہ میں گذشتہ روز متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے،انکے دوست احباب عزیز و اقارب نے انہیں یو اے ای کیلئے نیک دعائوںتمنائوںکے ساتھ رخصت کیا۔
————————–
————————
ڈنگہ :پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا31واں یوم وفات 21دسمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا31واں یوم وفات 21دسمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا ملک بھر کی ڈنگہ میں تقاریب منعقد کی گئیں اور حفیظ جالندھری کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا گیا
۔————————–
————————
ڈنگہ :حاجی اکرم صراف کے بیٹے اور ایم ڈی فیصل جیولرز یاسر اکرم صراف اور فیصل اکرم صراف کے بھائی قیصر اکرم صراف سپین روانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی اکرم صراف کے بیٹے اور ایم ڈی فیصل جیولرز یاسر اکرم صراف اور فیصل اکرم صراف کے بھائی قیصر اکرم صراف واپس سپین روانہ،ایئر پورٹ پر انہیں درجنوں دوستوں کے علاوہ عزیز و اقارب نے رخصت کیا۔
————————–
————————
ڈنگہ:چوہدری جعفر اقبال کی اپنے والد کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال کی اپنے والد محترم چوہدری محمد اسلم اور عزیز و اقارب کے ہمراہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے خصوصی اور اہم ملاقات ملکی و علاقائی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال،چوہدری جعفر اقبال کی سرکردگی میں ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری محمد اسلم،چوہدری کریم داد،طارق رحیم،عارف ڈار،حاجی چوہدری میاں خاں سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں،چوہدری محمد اسلم نے چوہدری جعفر اقبال کو وزارت دفاع کا پارلیمانی سیکرٹری بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ اپنے جانثار ساتھی چوہدری جعفر اقبال پر بے پناہ اظہار اعتماد کرتے ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے،چوہدری جعفر اقبال نے اپنی ملاقات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو حلقہ این اے 106کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خوشحالی کیلئے پلان کے حوالہ سے بریفننگ دیں،جس پر میاں محمد نواز شریف نے انکے تیار کردہ پراجیکٹ کو قابل عمل قرار دیا اور ان پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
————————–
————————ڈنگہ : محمد احمد شریف مغل 29دسمبر بروز اتوارکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیںگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور مغل فیملی کی سرکردہ شخصیت محمد شریف مغل کے صاحبزادے محمد احمد شریف مغل کی شادی شریف مغل کے بھائی عبدالعزیز مغل کی صاحبزادی سے29دسمبر بروز اتوارکو پیراڈائز میرج ہال پر منعقد ہو گی جس میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے و دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔
————————–
————————
دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آگیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آگیا ہے پنجاب میں شہری علاقوں میں چار گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں چھ گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے،گجرات سمیت ڈنگہ میں دسمبر کے تیسرے ہفتے دو دو تین تین گھنٹے بجلی بند ہونے لگی گجرات اور نواحی علاقوں میں شدید ترین سردی میں بجلی کی بندش سے عوام پریشان ہو گئے ہیں۔
————————–
————————

ڈنگہ :کڑی شرائط،بینک عملہ کو یوتھ قرضہ فارم کرانے والوں کا انتظار،ایک ہفتہ گزر گیا جمع نہیں ہو رہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کڑی شرائط،بینک عملہ کو یوتھ قرضہ فارم کرانے والوں کا انتظار،ایک ہفتہ گزر گیا جمع نہیں ہو رہے کوئی گارنٹی دینے کو تیارنہیں،بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی،نوجوان قرضہ کے حصول کیلئے اراکین اسمبلی کے ڈیروں اور بینک افسران کے گھروں تک پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ گزر گیا،وزیراعظم کی طرف سے نوجوانوں کو قرضہ دینے کے خریدے گئے یوتھ فورم جمع کروانے والوں کا رش نہ لگ سکا ہے،ضلع گجرات کے بینکوں میں بے روزگار نوجوانوں کی طرف سے ابھی تک یوتھ فارم جمع کروانے شروع نہ ہو سکے ہیں،بینکوں کا عملہ فارم جمع کروانے والوں کا انتظار کرتا رہتا ہے،بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم قرضہ کے حصول کے لئے گارنٹی دینے والے افراد ڈھونڈ دھونڈ کر تھک گئے ہیں اور کوئی آفیسر اور ہم شخصیت بے روزگار وں کی گارنٹی دینے کو تیارنہیں ہے کئی نوجوان بینکوں اور سیاسی ڈیروں کی چکرلگا لگا کر تھک گئے ہیں اور زیادہ تر نوجوانوں نے اراکین اسمبلی کے ڈیروں اور بینک آفیسران کے گھروں کے طواف کرنا شروع کردیئے ہیں غریبوں کی بجائے امیر خاندانوں کے صاحبزادوں نے زیادہ تعداد میں یوتھ قرضہ فارم خرید لئے ہیں اور انہوں نے اپنے گارنٹر بھی تلاش کر لئے ہیں۔
————————–
————————
ڈنگہ مری بن گیا،معمولات زندگی نے دھند کی چادر اوڑھ لی درجہ حرارت منفی ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ مری بن گیا،معمولات زندگی نے دھند کی چادر اوڑھ لی درجہ حرارت منفی ہو گیا شدید ترین سردی اور دھندکے باعث لوگ گھروں میں مقید،سورج بھی نہ نکلاٹریفک کچھوے کی چال پر چل پڑی درجنوں افراد ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہو کر ہسپتال داخل،بازار،مارکیٹیں ویران ہو گئی اس وقت بارش کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
۔
ڈنگہ :پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے31دسمبر تک تک ہونگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے31دسمبر تک تک ہونگی اس سلسلہ میں محکمہ کی طرف سے مراسلہ متعلقہ دفاتر میں جاری کر دیا گیا ہے۔
————————–
————————

ڈنگہ :حلقہ این اے106کا ایک اور اعزاز،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کوڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106کا ایک اور اعزاز،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کوڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری ،قبل ازیں چوہدری جعفر اقبال کی خداداد صلاحیتوں کی بناء پر پہلی دفعہ منتخب ہونے کے باوجود انہیں وزارت دفاع جیسی اہم ترین وزارت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا جا چکا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کمیٹی سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ کونسل کی تشکیل نو کر دی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئر ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ہونگے۔
————————–
————————
مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے،سید عاصم علی شاہ آف جوگی محلہ لالہ موسیٰ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، عوا م کو فراڈ سکیموں اور جھوٹے وعدوں کی نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سید عاصم علی شاہ آف جوگی محلہ لالہ موسیٰ نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حکومت یا حکمران عوامی مفادات کی طرف توجہ ہی نہیں دیتا ، عوام کو جھوٹے وعدوں کے سبز باغ دکھا کر تباہ کیا جا رہا ہے ، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، ادارے فروخت کئے جا رہے ہیں ، عوام دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ، بد امنی اور خوف و ہراس ملکی صورتحال نہیں جنگل کا سماء لگتی ہے ۔ سید عاصم علی شاہ نے کہا کہ حکمران صحیح معنوں میں مخلص ہو کر ملک و قوم کے بھلے کا سوچیں ورنہ حکومتیں چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں ، اللہ ہمارا وارث ہے۔
————————–
————————
صاحبزدہ ضیاء الحسن اشرفی کی پیر علائو الدین صدیقی سے خصوصی ملاقات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) صاحبزدہ ضیاء الحسن اشرفی کی پیر علائو الدین صدیقی سے خصوصی ملاقات۔ ان کے ہمراہ چوہدری امتیاز ایڈووکیٹ امرہ کلاںبھی تھے۔ پیر محمد علائو الدین صدیقی نے انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا اور دعا فرمائی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لالہ موسیٰ کے دورہ کے دوران سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے پیرمحمد علائوالدین صدیقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف سے جامعہ محی الاسلام صدیقیہ سردار پورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر معروف قانون دان چوہدری محمد امتیاز ایڈوکیٹ آف امرہ کلاں بھی موجود تھے ۔ پیر علائو الدین صدیقی نے دونوں کی حیریت دریافت کی اور ان کے لیے دعائے فرمائی۔
————————–
————————
ایڈایکسل کا اساتذہ کی تربیت اور بین الواقوامی تعلیمی معیار سے آشنائی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد(محمد بلال احمد بٹ)بین الاقوامی تعلیمی ادارے ایڈایکسل نے اساتذہ کی تربیت اور بین الواقوامی تعلیمی معیار سے آشنائی کی غرض سے اسلام آباد اور کراچی میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ کے مستند اساتذہ نے پرائمری کے اساتذہ کو برطانیہ اور دوسرے بڑے ممالک میں تین سے چھ سال تک کے بچوںکو فراہم کی جانے والی تعلیم اور اس کے بچوں کی پرورش پر پڑنے والے اثرات کے متعلق بتایا۔ان ورکشاپس میں پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ نے شرکت کی اور ایڈایکسل کی اس کاوش کو سراہا۔ ایڈایکسل کی اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نے بتایا کہ اساتذہ اپنی بھرپور محنت سے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں لیکن ان کو بین الواقوامی تعلیمی معیار سے بالکل بھی آشنائی نہیں تھی ان ورکشاپس کو شروع کرنے کا مقصد ان اساتذہ کو ان ترجیحات سے روشناس کر ا کے بچوں میں معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا تھا۔مزید یہ کہ اساتذہ مہیا کیے گئے علم کو بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے استعمال کریں گے اور یہ بچے ملک کر ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ورکشاپ میں اساتذہ کو سبق سے وابستگی، پڑھائی کا طریقہ کار، موجود وسائل کا استعمال،امتحان کی تیاری شامل تھیں۔فیصل محمود ریجنل منیجر ایڈایکسل نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے بتایا کہ ایڈایکسل اس بات پر کوشاں ہے کہ طلبا کی بہتر تعلیم کویقینی بنایا جا سکے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ان ورکشاپس کا انعقاد یقینی بنایا گیا
————————–
————————

شیخ شاہد قمر نے کھوکھرسٹریٹ ،جنجوعہ سٹریٹ،پکی گلی،گوشت مارکیٹ و دیگر گلیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن کرا کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے،عمر فاروق قریشی پانڈا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر14شیخ شاہد قمر نے کھوکھرسٹریٹ ،جنجوعہ سٹریٹ،پکی گلی،گوشت مارکیٹ و دیگر گلیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن کرا کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے اپنی جیب سے ٹیوب لائٹس ،انرجی سیور،تار فراہم کرنے پر شیخ شاہد قمر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عمر فاروق قریشی پانڈا،عمران اشرف گجر،عبدالقادر عرف سونا،مرزا محمد اشرف،حامد مرزا،شیخ عبداللہ،شیخ حسن،افضل قریشی،شیخ حسنات،مرزا ارشد،شیخ موسیٰ،علی قریشی،فرخ قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح شیخ قمرالزمان نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی ہے شیخ شاہد نے سٹریٹ لائٹس روشن کرا کے انکا فرزند ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
————————–
————————
مسلم کمیونٹی کی جانب سے مسیحی برادری کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے خصوصی تقریب دفتر بلدیہ لالہ موسیٰ میں زیر صدارت اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم کمیونٹی کی جانب سے مسیحی برادری کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے خصوصی تقریب دفتر بلدیہ لالہ موسیٰ میں زیر صدارت اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر منعقد ہوئی،جس سے سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی،تحصیل افسر پلاننگ،انجینئر طارق محمود،پادری ہارون اجمل،پادری شہزاد ندیم،حاجی محمد ریاض انصاری و دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا گیا،اور بلدیہ کے81مسیحی ملازمین میں شیخ خالد محمود ،الخلیل انسپکٹر سید صغیر حسین شاہ،خالد جاوید ڈار،حاجی بشارت حسین،ملک عامر محمود،محمد ریاض بٹ کونسلر،حاجی ارشد محمود النور،چوہدری شہزاد کائرہ،راجہ وکٹر ،لالہ محمدرفیق،تنویر ڈار،حاجی عبدالرزاق و دیگر نے تحائف پیش کئے،کرسمس تقریب کے لیے سی او بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی نے شاندار انتظامات کئے اور افسران اور ملازمین نے اکٹھے ریفریشٹمنٹ کی جبکہ اے سی کھاریاں کی جانب سے پادری ہارون اجمل کو پھولوں اور چرچ کی جانب سے ای سی کو کرسمس کلائون تحفہ میں دیا گیا،لالہ موسیٰ میں سرکاری سطح پر کرسمس کی یہ پہلی تقریب منعقد کی گئی صحافی برادری محمد رفیع بھٹی،جمیل چوہدری،خورشید احمد ندیم،منشاء بٹ،خالد مجید بٹ و دیگر نے تقریب میں شمولیت کی۔
————————–
————————
جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے ارکان کا اجتماع زیر صدارت محمد احسان اللہ بٹ امیر شہر منعقد ہو
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے ارکان کا اجتماع زیر صدارت محمد احسان اللہ بٹ امیر شہر منعقد ہواجس میں ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجتماع میں صدر سیاسی کمیٹی چوہدری عرفان احمد صفی نے لالہ موسیٰ کے بلدیاتی امیدواروں کے نام پیش کئے،جس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے،جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور گروپوں کے ساتھ بات چیت بھی ہائوس میں پیش کی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے امیدواران26دسمبر کو صبح دس بجے غزالی پبلک سکول کمیٹی روڈاکٹھے ہونگے جہاں پریس کانفرنس کے بعد گروپ کی صورت میں کاغذات جمع کروائیں گے جبکہ بقیہ وارڈوں کے لیے حاجی عبدالعززیز گورسی،مرزا محمد امجد،حاجی عبدالستارانصاری،محمد اقبال ،احسان اللہ بٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،اجلا س میں ارشد محمود شاہد،اکرام الدین قریشی،ڈاکٹر طارق بھنڈاری،حاجی قائم دین انصاری،محمد ریاض بٹ،عبدالغفور زاہد،محمد انور بھٹی،مرزا محمد صادق،حاجی محمد انور انصاری،افضل محمود،قاری بشیر احمد ،عبدالستار انصاری،خالد پپو،علا،ہ خالد محمود،حاجی عبدالعزیز گورسی،ثناء اللہ مجاہد،عمران باسط،قاری محمد یوسف ،ضیاء اللہ شعیب بھٹی،ثناء اللہ مجاہد و دیگر شریک ہوئے۔
————————–
————————
بیوہ کی پنشن کھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،ملک عمیر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بیوہ کی پنشن کھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیںان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت نائب صدر انجمن حقوق نوجوانان ملک عمیر کیا،انہوںنے اپنے جاری مذمتی بیان میں کیا کہ محمد اعظم بھٹی اور اس کے دیگر ساتھی جنہوںنے بیوہ کی پنشن کھا کر ڈکار بھی نہیں مارا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ہم سی او بلدیہ وجاہت صدیقی اے سی کھاریاں اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے ایسے معاشرے کے نامور جو اصل حقیقت ہیں محکمہ پر بدنما داغ ہے ان خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرکے ان کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔
————————–
————————
شہری جمہوری اتحاد کے نامزدامیدوار برائے وارڈ نمبر4حاجی محمد ریاض انصاری نے انتخابی مہم کے سلسلہ مختلف گلیوں کا دورہ کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شہری جمہوری اتحاد کے نامزدامیدوار برائے وارڈ نمبر4حاجی محمد ریاض انصاری نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں عید گاہ روڈ گلی جعفر کوٹیاں گلی بندو پیپسی والی گلی،باقر ڈار والی گلی،گلی تھڑے والی مسجد کا دورہ کرتے ہوئے مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں شہریوں کی طرف سے امیدوار برائے کونسلر حاجی محمد ریاض انصاری اور انکے وفد کا والہانہ استقبال کی اور بلدیاتی انتخابات میں حاجی محمد ریاض انصاری کو اپنے بھر پور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
لالہ موسیٰ(خالد مجید بٹ)لالہ موسیٰ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت شیخ خالدمحمود آف حاجی پورہ ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم و وسیم ڈیپارٹمنٹ سٹور کی جانب سے بلدیہ لالہ موسیٰ کے مسیحی ملازمین میں چالیس ہزار ورپے سے زائد کے نقد کرسمس گفٹ تقسیم کئے گئے جس پر مسیحی ملازمین نے انکا خصوصی شکریہ ادا کئے،شیخ خالد محمود دو یوم قبل ٹراما سنٹر کی ایمرجنسی کے لیے چالیس ہزار روپے کی ادویات بھی خرید کر دی ہیں۔
————————–
————————

مسلم لیگ ن کے راہنما اورسابق نائب ناظم ڈاکٹر آصف محمود کی جانب سے بلدیہ کے مسیحی ملازمین کی جانب سے 25ہزار روپے کا تحفہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کو دیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنما اورسابق نائب ناظم ڈاکٹر آصف محمود کی جانب سے بلدیہ کے مسیحی ملازمین کی جانب سے 25ہزار روپے کا تحفہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کو دیا گیا،ڈاکٹر آصف کی جانب سے یاسین بٹ نے پیسے اے سی کھاریاں کے حوالے کئے جنہوں نے اعلان کیا کہ یہ رقم ٹی ایم اے کے25پنشنرزمسیحی بھائیوں میں 1000روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے۔
۔