اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پی اے عمران کے گھر سے اربوں روپے مالیت کا مال برآمد ہوا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر سونے اور نقدی سے بھرے 8 صندوق اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کا پی اے بلوچستان ہاؤس میں تعینات ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عمران کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ مال کس کا ہے۔
بہتی گنگا میں ہاتھ کس نے رنگے اور کس کس کو چونا لگا کر یہ مال اکھٹا کیا گیا۔ حکام کے مطابق کئی اہم انکشافات کی توقع ہے۔