اسلام آباد (جیوڈیسک) عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی ظفر ایڈووکیٹ ایک ہزار ایک سو 72 ووٹ لیکر سپریم کورٹ بار کے صدر بن گئے۔ سیکریٹری کی سیٹ حامد خان گروپ نے جیت لی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔
حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے بیرسٹر علی ظفر مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو 72 ووٹ لیکر صدر بن گئے۔ ان کے مد مقابل کلیم خورشید کو نو سو پندرہ ووٹ ملے۔
سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کی سیٹ حامد خان گروپ کے اسد منظور بٹ نے جیت لی۔ آفتاب باجوہ تیس ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔