ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز ٹو کے آفیشل ساونڈ ٹریک او لا لا کی وڈیو نے منظر عام پر آتے ہی دھوم مچا دی۔ انے کو امریکن پاپ سنگربریٹنی اسپیئرز نیگایا ہے۔ اسمرفز ٹو یوں تو اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس نے اپنے آنے سے قبل ہی اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ اسمرفز ٹو کی جاری کردہ آفیشلز سونگ کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔
نیٹ ساونڈ اس وڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بریٹنی اسپیئرز کے دونوں صاحبزادے، جیڈن جیمس اور سین پرسٹن پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس بارے میں جب بریٹنی اسپیئرز سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اسمرفز کی پرستار ہیں اور اب انکے بچے بھی اسمرفز کے فین ہیں۔