عصمت اللہ معاویہ تحریک کا غلط انتخاب تھا، کالعدم تحریک طالبان

Asmat Ullah

Asmat Ullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ایک اور کمانڈر ابوبصیر نے کہا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ تحریک طالبان کا غلط انتخاب تھا،اس نے خود کو مجاہد بنا کر پیش کیا تھا۔

گزشتہ روز عصمت اللہ معاویہ کا پنجابی طالبان کی جانب سے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کےاعلان پر کالعدم تحریک طالبان کی جانبسے سخت رد عمل سامنے آیا ہے، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ابو بصیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ ایک حساس ادارے کا جاسوس تھا اور ہے۔