اسمگلڈ گاڑیوں کیلئے ایس آراو قوانین کیخلاف ہے،مسابقتی کمیشن

Railway

Railway

پاکستان (جیوڈیسک)مسابقتی کمیشن نے ایف بی آر کی جانب سے اسمگلڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں کو قانونی دائر کار میں لانے لئے جاری کیے گیے ایس آر و کے خلاف پالیسی نوٹ جاری کردیا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق یہ ایس ار او مسابقتی قوانین کیخلاف ہے۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق اس ایس ار او کے اجراء سے گاڑیاں اسمگل کرنے والوں کو فائدہ پہنچیگا اور قانونی طریقے سے گاڑیاں درآمد کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

کمیشن کے مطابق ایس ار او میں اسمگلڈ گاڑیوں کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے جب کہ قانونی طور پر صرف تین سال پرانی گاڑیاں درآمد کی جاسکتی ہیں۔ اسمگلڈ گاڑیوں پر کسی قسم ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی جاتی ہے۔ سی سی پی کے مطابق اس ایس ار او میں مناسب ترامیم کی فوری ضرورت ہے۔