دو ہزار گیارہ میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم اسمرفس کا سیکوئیل تیار ہے ایک بار پھر دھوم مچانے کے لئے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے دنیا بھر میں اسمرفس ٹو کے کرداروں کے ساتھ انوکھے انداز میں منایا گیا جشن۔۔
اسمرفس 2 کی ریلیز سے پہلے دنیا بھر میں نیلے رنگ کے پھرتیلے اور شرارتی بونوں کی فوج کیساتھ منایا گیا ورلڈ اسمرفس ڈے جسمیں ہالی وڈ کے مشہور ارٹسٹوں نے بھی شرکت کی نیلے ملبوسات پہن کر اور اسمر فس کیساتھ کیا خوب ہلا گلا اور ڈانس ۔فلم کی ریلیز کو لے کر شائقین ہیں بے تاب ۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم دی اسمرفس کا سیکوئل دی اسمرفس ٹو کامک سیریز سے ماخوذ ہے۔ اسمرفس ٹو میں بونے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کی گئی ساتھی کو چھڑانے کی کوششیں کرتے نظر آئیں گے۔ اسمر فس ٹو کے ہدایت کار راجا گوسنل اور پروڈیوسر جارڈن کرنر ہیں اور یہ فلم اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔