اسپکٹرم لائسنس کی نیلامی میں تاخیر سے جی ڈی پی کم ہو جائے گی

GDP

GDP

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں میں نیکسٹ جنریشن ی ڈی پی کی نمو تیز ہو گی۔
ٹیکسوں میں اضافے سے بجٹ خسارہ کم ہوگا جبکہ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے تاہم کسی صورت میں اسپکٹرم لائسنس نیلامی میں مزید تاخیر کی صورت میں جی ڈی پی میں ماہانہ 5 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی ٹیلی کام انڈسٹری سے متعلق غیرملکی کنسلٹنٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تھری جی یا فور جی ٹیکنالوجی کی آمد معیشت کی بہتری کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگی۔

اس سال نئی ٹیکنالوجی کی آمد سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو 2020 تک 380 سے 1180 ارب روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ ٹیکسوں میں 23 سے 70 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ آئندہ پانچ سال کے دوران ایگری کلچر، انڈسٹری اور سروس سیکٹر میں روزگار کے 9 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ معیشت اور براڈ بینڈ کی سہولت کے دائرہ کار میں راست تناسب پایا جاتا ہے۔