آسڑیلیا : سیلاب سے 2 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر ہوگئے

Asrylya Flood

Asrylya Flood

سڈ نی (جیوڈیسک)آسڑیلیا میں موسم کی تیزی، سیلاب کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ، ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
ریاست نیو ساوتھ ویلز میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، میلن فورڈ کی ایک سڑک پر پانی بھرنے سے کار میں ایک شخص کی لاش ملی ہے ، ایک اور واقعے میں 17 سالہ لڑکا ڈرین پائپ میں پھنسنے سے ہلاک ہوا، قصبے Ulladulla میں سیلابی پانی سے7 افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے ، دو روز کے دوران ایمرجنسی اہلکار اب تک 70 افراد کو ریسیکو کرچکے ہیں۔