آسڑیلیا کی برفیلی پہاڑی پر ہالی ووڈسنگر ماریہ کی ٹھنڈا ٹھار پرفارمنس

Maria

Maria

امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے آسڑیلیا کی برفیلی پہاڑی پر کنسرٹ میں رنگا رنگ پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ ماریہ کیری کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی پہلی اور اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی۔ آسڑیلیا میں یہ تقریب سکائی سیزن کے اختتام کے حوالے سے منائی گئی ہے۔

موسیقی کی یہ تقریب دو ہزار تین سو بیس میٹر بلند پہاڑی پر منعقد کی گئی۔ جہاں انکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ماریہ کا کہنا تھا کہ اس بلندی پر پرفارم کرنا انکے لئے بہت خوشگوار تجربہ تھا اور بلندی کے باوجود انکی آواز پر کوئی فرق نہیں پڑا۔