شادی کیلئے اسد کے 15 حامیوں کا سر حق مہر! شامی بیوہ کی انو کھی شرط

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام میں ایک بیوہ خاتون نے ایک شخص سے نکاح کیلئے بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے 15 جنگجوؤں کے سر بطور حق مہر مانگ لئے جبکہ طلاق کے لئے 50 سروں کی شرط رکھ دی۔ شام کے شہر حمص سے تعلق رکھنے والی ایک بیوہ خاتون عمشہ الفاعوریہ نے ایک شخص سے نکاح کے لیے انوکھی شرط رکھی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ نکاح کیلئے بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے 15 جنگجوؤں کے سر بطور حق مہر لے گی۔ رپورٹ کے مطابق شام کی قبائل کونسل کے رکن الحاج احمد الرمیلات نے چار شہید بیٹوں کی ماں عمشہ الفاعوریہ کا رشتہ مانگا۔ جس پرخاتون نے ا نو کھی شر ط رکھ دی۔