آسام میں بس حادثہ، 9 افراد ہلاک 26 زخمی

Accident

Accident

آسام (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں بس حادثے سے نو افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ ناگائوں میں تیز رفتار بس الٹ کر سڑک کنارے کھائی میں جا گری ، واقعے میں نو افراد موقع پر ہلاک۔

جبکہ چھبیس شدید زخمی ہوگئے۔ لاکھم پور جانے والی بس میں ٹوٹل سینتیس مسافر سوار تھے ، مرنے والوں میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔