آسام (جیوڈیسک) آسام میں باغیوں کے مسلمانوں پر حملے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ بھارت کی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں مسلمان شہریوں کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
کرفیو کوکراجھار، چرانگ اور بکسا اضلاع میں لگایا گیا ہے ، حکام نے علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے ، گذشتہ روز کوکرا جھار میں مسلح افراد کے حملوں میں 23 مسلمان شہریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔