آسام (جیوڈیسک) آسام ٹرک اور مسافر وین کے حادثے میں اٹھائیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ حادثہ دارالحکومت گوہاٹی میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ہیوی ٹرک مسافر وین سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں تیرہ بچوں سمیت اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے تمام افراد مقامی فیکٹری کے ملازم تھے جو اپنے کام پر جا رہے تھے۔ بیس زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔