میرپور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومتی کرپشن کی وجہ سے میرپور کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اربوں روپے کا ٹیکس دینے والا شہر زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
میگا پراجیکٹس کے دعویدار مجاور وزیراعظم کا تعلق بھی میرپور سے ہی ہے مگر افسوس کہ مسائل میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ پروٹیکشن فورم میرپور کی ہر کال کی ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہائوس میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت میں کرپٹ حکمرانوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اس موقع پر سابق ممبر کشمیر اسمبلی چوہدری حمید پوٹھی بھی موجود تھے۔