قومی اسمبلی اجلاس، خیبرپختونخوا اور نیپال متاثرین کیلئے متفقہ قراردادیں منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں بارشوں اور طوفان سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فاتحہ کی گئی اور بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بارشوں کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے۔ قومی اسمبلی میں نیپال میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل کھڑی میں نیپالی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اپنے نیپالی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر نومنتخب رکن کرن عمران ڈار نے حلف اٹھایا۔ کرن عمران ڈار عائشہ رضا فاروق کے سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔