سندھ اسمبلی اراکین کے اہلخانہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی قرارداد منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں پچاس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر مراد علی شاہ اور نصرت سحرعباسی میں نوک جھونک ہوئی۔

فنکشنل مسلم لیگ کے آنند کمار نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل 2013ء میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا جس پر جمعہ کو ایوان میں غور کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں ارکان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اراکین کے ساتھ اہلیہ اور بچوں کو بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جائے۔ ارکان اسمبلی ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

سندھ اسمبلی نے گیس ڈویلیپمنٹ انفراسٹرکچر سیس ٹیکس کی وصولی صوبے کے حوالے کرنے کے لئے قرارداد بھی منظور کر لی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن خیر النساء مغل نے ایوان میں پیش کی تھی۔