ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں راء ملوث ہے بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری سے بھارت کی پاکستان کیخلاف سازشیں بے نقاب ہو گئیں سانحہ لاہور کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیںپاک فوج اور موجودہ حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انشاء اللہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت ختم کر کے دم لے گی ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق نے اپنے بیان میں کیا راجہ محمد صدیق کا کہنا تھا کہ پا کستان مسلم لیگ ن کے موجودہ حکمران وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملکی خدمات ناقابل فراموش ہیں چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی کیخلاف جو جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس سے دہشت گردی میں خاصی کمی واقع ہو رہی ہے ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے دو رخ دیکھ کر حیرانگی ہو رہی ہے ایک طرف بھارت کے وزیر اعظم پاکستان سے اظہار محبت کا اظہار کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ محبت کرتا ہے اور دوسری طرف پاکستان میں دہشت گردی اور پاکستان میں بلوچستان اور سندھ میں ٹکڑے کرنے کے لئے اپنے ایجنٹ پاکستان میں بھیج رکھے ہیں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد بغیر تشدد کئے اس نے کافی راز اگل کر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہم اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کی شبانہ روز محنت اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر نے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ملکی سلامتی اور دہشت گردی جیسی لعنت کا قلع قمع کر کے دم لیں گے یہ دہشت گرد نہ ہی محب وطن ہیں اور نہ ہی مسلمان ہیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے کشمیر اصل میں پاکستان کا دل ہے بھارت کاکشمیریوں پر ظلم و ستم انتہا درجے سے بھی آگے نکل چکاہے ہم کیسے اعتماد کریں کہ بھارت کبھی بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو ہم اس پر اعتماد کر سکیں کشمیر کی عوام پر جس قدر ظلم ہو رہا ہے جس سے دنیاکے مسلمانوں کے دل لرز اٹھے ہیں آج کشمیر میں خون کے دریا بہہ رہے ہیں ان کا ناحق خون ہم کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں گے راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ ہمارے قائد پاکستان مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آتی ہے اور جمہوریت کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہو تاہے، تو ملک دشمن قوتیں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لئے سرگرم ہوجاتی ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میںملک میں مہنگائی کا گراف پچھلے دور کی نسبت90فی صد کم ہو چکا ہے ہمارے بند صنعتی ادارے موجودہ حکمرانوں کی کاوشوں سے چلنے شروع ہو گئے جس سے صنعت کی پیدوار میں مزید بہتری آ رہی ہے تمام کاروباری حضرات نے پاکستان میں صنعت کی پیدوار میں حصہ لینا شروع کر دیا انشاء اللہ پاکستان مستقبل قریب میںصنعتی شعبے میں پوری دنیا میں نمائیاں مقام حاصل کرے گا کراچی میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے اور کراچی امن کو گہوارہ بن چکا ہے اس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور راحیل شریف کی قربانیاں شامل ہیں میں اپنے حکمرانوں کو ان کامیابیوں پر اور دہشت گردی کے واقعات کنٹرول کر نے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Malik Azhar Nawaz Taxila
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف واہ کینٹ کے سینئر رہنما و کونسلر واہ کنٹونمنٹ بورڈ ملک اظہر نواز المعروف اجی ملک نے کہا ہے حلقہ (PP-8) میں بھرپور طریقے سے پارٹی کی رکنیت سازی کر رہے ہیں اور انشا ء اللہ ریکارڈ رکنیت سازی کریں گے ۔ ایک جمہوری سیاسی سوچ رکھنے والا آدمی ہوں انٹرا پارٹی الیکشن میں ” سلیکشن’ نہیں بلکہ”الیکشن ”کا زبردست حامی ہوں، امید ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت معاملات نہایت ہی خوش اسلوبی سے سلجھائے گی اور پارٹی کے کارکنوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے الیکشن کروائے گی، پارٹی کارکن جسے بھی چاہیں گے وہ اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا نمائندہ خود چنیں گے اور کارکن سب سے بہتریں منصف ہیں ان کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے ہر امیدوار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا پڑیگا، جتنے امیدوار زیادہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے اتنی ہی پارٹی کی زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی ہو گی جس کا ہر صورت میں فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہو گا اور پاکستان تحریک انصاف حلقہ میں مضبوط سے مضبوط بن کر ابھرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ رکنیت سازی کا فائدہ 2018 کے جنرل الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو بھی ہو گا،پارٹی کارکن آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو کر پارٹی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں،پارٹی کا ہر کارکن بے لوث اور مخلص ہو کر اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کر رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انقلابی ویژن گھر گھر، محلہ محلہ ، گلی گلی پہنچا رہا ہے، پارٹی کی رکنیت سازی میں پارٹی کارکن اور خصوصاََ نوجوانوں کا جذبہ دیدنی ہے۔ پارٹی کے مخلص کارکن اور نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی رائے کو ہمیشہ فوقیت دیں گے اور ان کو بھرپور عزت و احترام سے نوازیں گے، یہ ہماری قوم کے مستقبل اور معمار ہیں او ر ہماری آنے والی نسلوں کو مستقبل انہی سے وابستہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
M.Saqiqe Khan
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ممبر پنجاب اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی راہنما محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ نہتے با عمل مسلمانوں پر شیلنگ اور لاٹھیاں برسانے والے نوشتہ دیوار پڑ ھ لیں ،اس سے قبل بھی دھرنے ہوتے رہے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کا رویہ علمائے کرام کے ساتھ تضحیک آمیز ہے ،حکومتی وزراء کے بیان جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں ،پنجاب میں آپریشن شروع ہونے پر لیگی قیادت کو چپ لگ گئی ہے، بہت جلد ملکی دولت لوٹنے والوں کا حساب ہوگا، سانحہ لاہور پر حکومتی جماعت کی طرف سے سرد مہری کا اظہار قابل مذمت ہے، حکمران اپنے مغربی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے نہتے شہریوں پر تشدد آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا ،بھارت نواز حکمران ملک و قوم کو دائو پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا محمد صدیق خان نے کہا کہ نہتے باعمل ،باکردار اور عاشقان رسولۖ پر حکمرانوں کی جانب سے پر تشدد رویہ قابل مذمت ہے حکمران اقتدار کے نشے میں سب اصول اور احترام بھول چکے ہیں ،حکومتی وزرا ء جو ہر وقت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف زہر اگلتے رہتے تھے پنجاب میں فورسز کا آپریشن شروع ہوتے ہی سخت پریشان نظر آرہے ہیں، چند دنوں میں بہت کچھ واضع ہو جائے گا، اسلام آباد کو مکمل سیل کر کے نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کی لئے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں بلکہ نظام حکومت مفلوج ہو چکا ہے پنجاب کے وزیر قانون پریشانی کے عالم میں الٹے سیدھے بیانات داغ رہے ہیں جبکہ بہت جلد کرپشن میں ملوث لیگیوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوتا جائے گا، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے بلکہ انتخابات 2013کے بعد جعلی مینڈیٹ سے معرض وجود میں آنے والی حکومت کے ذمہ داران اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، نہتے شہریوں پر واٹر کینن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران اندر سے خائف ہیں،حکومتی وزراء کے بیانات میں نہ تو کوئی ربط ہے اور نہ ہی وہ عوام کو اعتماد میں لے سکے ہیں، احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور عاشقان رسول ۖ تو جائز مطالبات لیکر میدان عمل میں آئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
M.Saqiqe Khan
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) انٹرا پارٹی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کیلئے چودھری محمد سرور کی بھرپور حمایت کرینگے چودھری سرور نے اصولوں کیلئے کرپشن زدہ اقتدار کو ٹھوکر ماری اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر اصولی موقف کی تائید کی پاکستان تحریک انصاف حسن ابدال کے کارکن انٹراپارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کیلئے چودھری محمد سرور کی بھرپور حمایت کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عبداللہ خان تنولی نے اپنے خصوصی بیان میں کیا عبداللہ تنولی نے کہا کہ چودھری سرور اصولی مؤقف اور کرپشن سے پاک سیاست کیلئے گورنر شپ کی قربانی دی اسی لئے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن انہیں عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انکی حقیقت پسندی کیوجہ سے انہیںپارٹی میں اہم عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیںعبداللہ خان تنولی نے کہا کہ تحریک انصاف صاف شفاف اور کرپٹ عناصڑ سے پاک جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہو چکی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Aliam Zeeb Khatak
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے راہنما عالم زیب خٹک آف سموں نے کہا ہے کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلاشاہد عمران مارتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے میری درخواست پر بی ایچ یو بدھو کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، میں نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا کی توجہ بدھو ہسپتال کی جانب مبذول کرائی اور مسائل سے آگاہ کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،عالم زیب خٹک نے کہا کہ جب گڑھی افغاناں میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ تشریف لائے تو میں نے انھیں درخواست پیش کی کہ بدھو بی ایچ یو بہت سے مسائل کا شکار ہے آپ خود کبھی اسکا مشاہدہ کریں گزشتہ روز اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے بی ایچ یو بدھو کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ہم انکے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے نہ صرف بی ایچ یو بدھو کا تفصیلی دورہ کیا بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔