سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، وزیراعلی

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

ٹنڈو جام (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اسمبلی قانون بنا چکی ہے، اس میں کچھ ترمیم کی ضرورت ہے۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے 8 ویں کانووکیشن سے خطاب میں وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔

اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے قانون میں مجوزہ ترامیم پیش کی جائیں گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گیس سر چارج وفاق لے رہا ہے، جو صوبوں کا حق ہے، این ایف سی ایوارڈ میں جو حصہ سندھ کو ملنا چاہئے تھا اس سے کم مل رہا ہے۔