مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر یاسین بلوچ کی روڈ حادثے میں ناگہانی وفات پراظہار افسوس،نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے اپنے قائد ڈاکٹر یاسین بلوچ کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسین بلوچ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مجموعی طور پرپاکستان اورخصوصاًنیشنل پارٹی ایک منجھے اور بصیرت انگیز سیاست دان اور ایک اچھے محب وطن انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ان کی وفات سے ہر کارکن اشکبار ہے کیونکہ ڈاکٹر یاسین بلوچ ہرکارکن کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھتے تھے۔انہوں نے نیشنل پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لئے قابل فخرکردارادا کیا۔نیشنل پارٹی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔طالب حسین نے بتایا کہ ان کی یاد میںنیشنل پارٹی پنجاب کی طرف سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔اس دوران نیشنل پارٹی پنجاب کے صدرایوب ملک نے بھی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کااظہار کیا اور کارکنان کو تسلی دی۔