اسلام آباد (جیوڈیسک) اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے والے اراکینِ پارلیمنٹ کو معطلی سے بچنے کے لیے آج تک کا وقت مل گیا ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیز کے ارکان سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات 30 ستمبر تک مانگی گئی تھیں۔
اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر تک جاری کیا جانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے عید الاضحی کی تعطیلات کا جواز بتا کر نوٹیفکیشن جاری نہ کیا لیکن کل بھی یہ نو ٹیفکیشن جاری نہ کیا جا سکا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اگر کوئی رکن اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دے گا تو اس کی رکنیت معطل نہیں کی جائے گی۔