اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان

Pervaiz Khattak

Pervaiz Khattak

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کو 903 ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو گئیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 168 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 903 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں جن میں سینیٹ کے 100 اور قومی اسمبلی کے 278 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 134، پنجاب کے 249، خیبرپختونخوا کے 87 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر پرویز خٹک نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی تو ان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کی جا سکتی ہے۔