اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے اثاثون کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ خط میں الیکشن کمیشن سے طاہر القادری کی جماعت کا آئین ان کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی دستاویزات طلب کی ہیں۔
جبکہ طاہر القادری کے کاغذات نامزدگی کی نقول بھی مانگی گئی ہیں ۔ خط میں ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے طاہر القادری کے خلاف تحقیقات میں تعاون بھی مانگا ہے۔