اثاثوں کی تفصیل نہ دینے والے ارکان کی معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ ہو سکا

Ishtiaq Ahmed Khan

Ishtiaq Ahmed Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹی فی کیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ اب تک 40 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ان کی معطلی کا نوٹی فی کیشن کمیشن کی منظوری نہ ہونے کے باعث جاری نہیں ہو سکا جو اب کل جاری کر دیا جائے گا۔ اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرانا کا معاملہ کل الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا۔