اثاثوں کی چھان بین سے بدعنوان واپڈا اہلکاروں کو نیب کے حوالے کرینگے، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا ہے کہ داسو اور دیامر ڈیم کی تعمیر اولین ترجیح ہے ، حکومت نے کالاباغ جیسے متنازع ڈیم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی نے کہا کہ داسو اور دیامرڈیم کی تعمیر اولین ترجیح ہے جبکہ حکومت نے کالاباغ جیسے متنازع ڈیم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو توانائی کے بڑے مسائل حل ہو جاتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بدعنوان واپڈا اہلکاروں کو نیب کے حوالے کریں گے اور اگلے ماہ واپڈا اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی جائے گی۔