اثاثے چیک کر لیں ایسا نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) ملتان سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے 1947 سے میرے والد کے اثاثے چیک کر لیں ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔ یہ بات انہوں نے رضا ہال ملتان میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اگر جنوبی پنجاب میں دو صوبوں کے قیام کے اپنے منشور اور قرارداد پر کام کرے گی تو وہ ایک کارکن کی طرح اس میں کام کریں گے۔