ننکانہ صاحب: ٹریفک حادثات، 7 افراد زخمی

Accidents

Accidents

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پرمانانوالہ کے قریب تیز رفتار مزدا اور گنے سے لدی ٹرالی کی ٹکرکے نتیجہ میں عدنان، امجد رشید اور افتخار احمد، بچیانہ روڈ پر ظفر وال کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 20 سالہ وسیم، مانانوالہ بائی پاس پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نعیم، شاہ کوٹ ریسٹ ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے غلام حسین، شاہ کوٹ روڈ پر رتووآنہ کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے تجمل، احمد شاہ روڈ پرریلوے سٹیشن کے سامنے سائیکل والے کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 30 سالہ عبدالجبار شدید زخمی ہو گیا۔ان تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔