معاون امریکی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کیخلاف خفیہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آگئی

Victoria Nuland

Victoria Nuland

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی معاون وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ کی اپنے سفیر سے یورپی یونین کیخلاف اشتعال انگیزبات چیت کی آڈیو ریلیز کر دی گئی ہے، جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

یوکرائن کے لیے امریکا کیوں اس حدتک گیا، شام کے بعد یوکرائن، امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کا مرکزبن گیا ہے۔ سابق سوویت یونین سے آزاد ریاست یوکرائن کو ایک جانب امریکا اور یورپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں تو دوسری طرف روس اپنی سابق کالونی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اسی چپقلش کا حصہ ہے۔ اور یوکرائن میں امریکی سفیر اور معاون وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت نے سارے پر دے ہٹا دیے ہیں۔