گوجرانوالہ : اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن کی کاروائی ناقص صفائی ستھرائی انتظامات، غیر معیاری کھانوں پر فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سیل میاں جی تکہ کو غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر دوبارہ سیل، غیر قانونی تجاوزات پر کاروائی سامان ضبط، مقدمہ درج فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن نے کل ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر ماڈل ٹائون میں میاں جی تکہ کو سیل کر دیا تھا۔
ہوٹل انتظامیہ نے خلاف قانون خود ہوٹل کو ڈی سیل کر لیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ صاحبزادہ فرید اور ٹائون انتظامیہ نے ہوٹل دوبارہ سیل ، سٹرک پر تجاوزات کرنے پر سامان ضبط اور بلا اجازت ڈی سیل کرنے پر ہوٹل مالکان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج کر وا دیا ہے۔