اسسٹنٹ کمشنر قصور کا جعلی مشروبات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ فیکٹری سیل

kasur

kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی کا جعلی مشروبات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ‘سینکڑوں بوتلیں قبضہ میں لیکر فیکٹری سیل جبکہ مالک کیخلاف مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز کچہری روڈ بلدیہ چوک پر مبارک سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپہ مارکر سینکڑوں بوتلیں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا ہے جبکہ مالک محمد ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے مصطفی آباد کے علاقہ میں بھٹوں پر چائلڈ لیبر کو چیک کرنے کیلئے چھاپے مارے جہاں پر کوئی بھی بچہ مزدوری کرتے ہوئے نہ پایا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے شہر کے سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور ایک نجی سکول انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات بہتر نہ ہونے کی بنا پر نوٹس جاری کیا اور وارننگ دی کہ سکول میں سیکورٹی کے جلد ازجلد انتظامات مکمل کئے جائیں ورنہ انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔