قصور (محمد عمران سلفی سے) اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا چھاپہ، غیر قانونی طور پر چلنے والا پٹرول پمپ سیل، برف والے کارخانے پر چھاپہ، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے گنڈا سنگھ روڈ پر غیر قانونی طور پر چلنے والے پی ایس او کاایگرو پٹرول پمپ کو سیل کر دیا جو بغیر لائسنس چلا رہے تھے، اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کے مطابق مذکورہ پٹرول پمپ کا لائسنس کینسل ہو چکا ہے۔
لائسنس کینسل ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے، ہمیں اس کے خلاف عوامی شکایات ملی جس پر ہم ان انکوائری کروائی تو واقع ہی لائسنس کینسل ہو چکا تھا، بعد ازاں خفیہ اطلاع پر ایک برف والا کارخانہ بھی چیک کیا گیا،جس کے انتظامات تسلی بخش تھے۔