اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق نے نالہ بھنڈر کے کٹائو کا شکار موضع کوٹ سکند ر اور کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا

گجرات : ڈسڑکٹ فلڈ ریلیف آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے نالہ بھنڈر کے کٹائو کا شکار موضع کوٹ سکند ر اورکوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نالہ سے زرعی زمینوں کے کٹائو کا جائزہ لیا۔ چوہدری عمر فاروق نے بتایا کہ نالہ میں برساتی پانی دونوں دیہات کو متاثر کر رہا ہے۔

خصوصا کو ٹ سکند ر میں زرعی زمینوں کے ساتھ مکینوں کی دیگر املاک کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برساتی نالے بھنڈر سے ان علاقوںکو ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لئے بند تعمیر کیا جانا ضروری ہے۔

جبکہ وہ اس بارے میں اعلی حکام کو اس بارے فوری تجویز دیں گے۔ چوہدری عمر فاروق نے اس موقع پر اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکے نقصانات روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔