اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان نے روٹری کلب روہی کی جانب سے پولیو ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس فراہم کرنے کی تقریب

Rotary Club

Rotary Club

رحیم یار خان : اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان نے روٹری کلب روہی کی جانب سے پولیو ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں روٹری ممبران کا کردار قابل تحسین ہے ۔پولیو ورکرز اور دیگر اداروں کی مربوط کوششوں سے امسال وطن عزیز پولیوفری ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عباس نے بتایا کی رواں سال فاٹا سمیت خیبر پختونخوا،سندھ ،آزاد کشمیر اور گلکت بلتستان پولیو سے پاک ہیں جبکہ بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو کے تین نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

صدر روٹری کلب روہی احمد اویس عارف اور پاکستان نیشنل پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے بتایا کہ 1985ء سے اب تک پولیو وائرس میں99فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے، پولیو کے خاتمہ کیلئے روٹری دنیا کی سب سے بڑی ڈونر تنظیم ہے۔انہوں نے 6اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیوکی تین روزہ مہم کے سلسلہ میں بتایا کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پانچ سال سے کم عمرتمام بچوں کو ویکسین پلانا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مفکر میاں، ڈاکٹر نیاز احمد، ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹرسخاوت رندھاوا،قاضی خلیل الرحمٰن ،ریڈ پاکستان کے شفقات سردار و دیگر موجود تھے۔

تصویر کا کیپشن :
روٹری کلب روہی کے عہدیدار احمداویس ، ممتاز بیگ، اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عباس کو ورکرز کیلئے خصوصی پولیو جیکٹس پیش کر رہے ہیں ۔

رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com