قصور (محمد عمران سلفی سے) اسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی کا کھڈیا ں میں مضر صحت دودھ و کیچپ تیار کرنے والی دو فیکٹریوں پر چھاپے، ملزمان گرفتار، فیکٹریاں سیل، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی کا کھڈیاں میں امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کھڈیاں سیٹھ آبراہیم رحمانی کے کارخانے میں چھاپہ مارا جہاں پرموجود 1500 لیٹر مضر صحت کو تلف کر دیا گیا۔
جبکہ رفیق میو نامی شخص کی کیچپ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں سے ہزاروں بیگ، ڈرم، ودیگر میٹریل کو بھی تلف کر دیا گیا، دونوں فیکٹریاں سیل، دو افراد گرفتار، مقدمات درج۔