اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل کی زیر قیادت پولیو مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل کی زیر قیادت پولیو مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ریلی تحصیل کونسل پیرمحل سے شروع ہو کراللہ والا چوک میں اختتام پذیر ہوئی تفصیل کے مطابق پیرمحل میں تین روز پولیومہم کے سلسلہ میں تحصیل کونسل پیرمحل سے ریلی نکالی جس میں عمران عصمت پنوں اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل نے اللہ والا چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے۔

ان کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنا تمام محکموں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ عوام بلا کسی خوف کے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے کیونکہ یہ وائرس جب کسی بچے کو لگتا ہے تو اس کی ساری زندگی تباہ ہو جاتی ہے اس لئے والدین کو چایئے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لئے پولیو مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،انہوں نے تمام علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور مساجد سے اعلانات کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کریں اور علاقے میںپولیو قطرے پلانے والے ٹیم کے ساتھ تین روز پولیو میںمکمل تعاون کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد وصلی، ڈاکٹر بالک علی، تحصیلدار منیر حفیظ سمیت شہریوں اور طالب علموں نے کثیر تعدادنے شرکت کی۔