اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بوائز کا اچانک دورہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بوائز کا اچانک دورہ، سکول کی صفا ئی ستھرا ئی کومایوس کن اورنا قابل برداشت قراردیا،سکول کے کلاس ،واش رومز، برآمدوںاور صحن میں مکڑیوںکے جالے ،گندگی ،کرسیوں، میزوں پر جمی گرد اور سکول کے ہیڈماسٹرکی غیرحاضری پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریارنے کہا کہ حکومت معیارتعلیم کوبلندکرنے اورطالب علموںکے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

حکومتی احکامات کے مطابق اداروںمیںصفائی ستھرائی اورصحت عامہ کے اصولوںکے مطابق اقدا ما ت نہ کرنے والے اداروںکے سربراہوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔خصوصاً تعلیمی اداروںمیںقوم کے نونہالوںکونت نئی بیماریوں اور آلودگی ،گندے ماحول سے محفوظ کرنے پرحکومت کی خاص توجہ ہے۔

انہوںنے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول انتظا میہ کوسخت وارننگ دی اورفی الفورصفائی کے اقدامات کروانے کی ہدایت جاری کیںاورسکول سٹاف اورعملے کی روزانہ کی بنیادپرحاضری کویقینی بنانے پرزوردیا۔